ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آر ایس ایس کا پھرمتنازعہ بیان: بھارت میں ہندوؤں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں

آر ایس ایس کا پھرمتنازعہ بیان: بھارت میں ہندوؤں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں

Mon, 10 Feb 2020 12:10:35    S.O. News Service

پنجی،10/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سکریٹری جنرل سریش بھیاجی جوشی نے کہاہے کہ جو بھی (بھارت میں) کام کرنا چاہتا ہے، اسے ہندوکمیونٹی کے ساتھ مل کر اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرناچاہیے۔بھیاجی جوشی پنجی کے قریب دونا پاولا میں ”وشوگروبھارت، آر ایس ایس کا نقطہ نظر“کے موضوع پرلکچر دے رہے تھے۔ انہوں نے مراٹھی میں کہاہے کہ جوبھی(بھارت میں) کام کرنا چاہتا ہے، اسے ہندوؤں کے ساتھ اور ان کی فلاح وبہبودکے لیے کام کرناچاہیے۔قدیم زمانے سے ہی ہندوؤں نے بھارت کے عروج و زوال کو دیکھا ہے۔بھارت کو ہندو (کمیونٹی) سے الگ کر کے نہیں دیکھا جاسکتا۔ ہندوہمیشہ اس ملک کے مرکزمیں ہیں۔انہوں نے مزیدکہاہے کہ دنیاکاکہنا ہے کہ بھارت 2020 میں ایک سپر پاوربن جائے گا، لیکن مجھے ایک دانشورشخص کے ساتھ میری بات چیت یاد ہے، جس نے کہا تھا کہ ہندوستان کو 2020 میں ایک سپر-ملک (سپر نیشن) بننا چاہیے۔چونکہ ہندو فرقہ وارانہ یا اس مخالف نہیں ہیں، ایسے میں کسی کو بھی ہندوکمیونٹی کے لیے کام کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔ اس پروگرام میں گواکے وزیراعلیٰ پرمود ساونت نے بھی شرکت کی تھی۔

 


Share: